لاہور…… پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پر ویز الٰہی نے جمہو ریت کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش نہ کر نے کی یقین دہانی کر وادی جبکہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اقتدار نہیں ملک میں جمہو ریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی چاہتے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اور سیاسی کی بجائے قومی مفا دات کو تر جیح دینی چاہیے۔ اتوار کے روز(ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پر ویز الٰہی نے بلاول ہا ؤس لاہور میں آصف علی زرداری کی جانب سے دےئے جانیوالے ظہرانہ میں شر کت جبکہ اس موقعہ پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر قیوم سومر و ‘سینیٹر ڈاکٹر عاصم اور شیری رحمن اور دیگر بھی موجود تھے سا بق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں جمہو ریت کی مضبوطی کسی ایک جماعت نہیں18کروڑ عوام اور ملک کے مفاد میں ہے اس لیے ہم سب کو ملکر جمہو ریت اور ملک کو مفادات کے مطابق فیصلے کر نے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اقتدار نہیں جمہوریت اور ملک کا تحفظ عزیز ہے اس لیے ہم نے اپنے دور حکو مت میں5سال تک مفاہمت کی سیاست کی ہے اور آج بھی ملک کو اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ مفاہمت کی سیاست کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی دھر نوں سے مسائل حل نہیں ہوسکتے اس لیے احتجاجی دھر نیوالوں کو بھی دھر نوں کی بجائے مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنا ہوگا کیونکہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کو معاشی پر انتہا ئی مشکلات کو سامنا کر نا پڑ رہا ہے جو ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں جبکہ (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پر ویز الٰہی نے آصف علی زرداری کو یقین دہانی کروائی کہ (ق) لیگ ملک میں جمہو ریت کے خلاف نہیں ہمارے تمام مطالبات آئین وقانون کے مطابق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار نااہل حکمران ہے اور قوم اب نوازشر یف اور شہبا زشر یف کو برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں اور اگر (ن) لیگ ملک میں جمہو ریت کی مضبوطی چاہتی ہے تو انکو چاہیے کہ وہ فوی اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیاجائے تاکہ عوام کو اپنی مر ضی کے نمائندے منتخب کر نے کا موقعہ مل سکے کیونکہ موجودہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں ۔