مودی کی ڈھٹائی ! بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل دو طرفہ ہیں۔ کسی بھی ملک کو اس لئے زحمت نہیں دیتے

یرس:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کیساتھ ملاقات میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مل کر حل کرنا ہوگا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انڈین وزیراعظم مودی سے کشمیر کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا وہ پاکستانی ہم منصب سے کشمیر پر بات کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر معاملہ باہمی ہے تو پہلے سے حل ہو جانا چاہیے تھا۔ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مل کر حل کرنا ہوگا۔

اس موقع پر نریندر مودی نے صحافیوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کو بات کرنے دیجئے، جب آپ لوگوں کی ضرورت پڑے گی تو آپ کو ضرور بتائیں گے۔

گجرات کے قصائی مودی نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل دو طرفہ ہیں۔ ہم دنیا کے کسی بھی ملک کو اس لئے زحمت نہیں دیتے۔

انڈین وزیراعظم نے کشمیر میں جاری مظالم کے خاتمے پر کوئی بات نہیں کی لیکن جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے راگ الاپنا شروع کر دیا کہ انہوں نے امریکی صدر سے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے غربت اور بیماری کیخلاف لڑنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ دونوں ممالک غربت کیخلاف لڑیں اور عوام کی فلاح کیلئے کام کریں۔

Editor

Next Post

بھارت مقبوضہ وادی میں آواز دبانیکی کوشش بندکرے ایمنسٹی انٹر نیشنل

پیر اگست 26 , 2019
بھارت مقبوضہ وادی میں آواز دبانیکی کوشش بندکرے ایمنسٹی انٹر نیشنل بھارتی حکومت مقبوضہ جموںکشمیر میں گر فتار تمام سیاسی رہنماں کورہاکرے۔  آزادی اظہار، شہریوں کونقل وحرکت سے روکناعالمی طورپرغیراخلاقی ہے لندن(کے پی آئی) انسانی حقوق کی مبصر تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا چیپٹر کے سربراہ آکر پٹیل نے کشمیر […]