کھوئی رٹہ (صباح نیوز)

جمہوریت کا علمبردار بھارت انسانیت بھول گیا، پوری دنیا  اس وقت کرونا وائرس  کی لپیٹ میں ہے مگر بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا اور نہتے معصوم لوگوں پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمہوریت کا علمبردار بھارت انسانیت بھوک گیا۔ پوری دنیا اس کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے مگر بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا اور نہتے معصوم لوگوں پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔

۔گزشتہ روز کھوئی رٹہ ایل او سی کے سرحدی علاقہ چیتر، بیسگالہ، گوجرموٹرہ، ٹایئں، کیھنٹی میں بھارتی افواج نے سولین آبادی کو نشانہ بنایا جس سے لوگوں کے املاک کو نقصان پنچا۔ بھارتی افواج نے رات کو اس وقت فائرنگ اورگولہ باری شروع کی جب آزاد کشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ میں کرونا کے موزی وبا سے نجات کے لیے ملک بھر کی طرح رات کو لوگوں نے آپنے مکان کی چھتوں پر کھڑے ہو کر آذانیں دی اور دعائیں کی کے الللہ تعلی کرونا کی بیماری سے پوری دنیا کے انسانوں کو محفوظ فرمائیں فضاں میں گونجتی اللہ اکبر کی صداں سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور نہتے معصوم لوگوں پر فائرنگ اور گولا باری شروع کردی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا افواج پاکستان نے اسی کی زبان میں  زبردست جواب دیا اور ہٹ نشانے لگا کر بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا۔