اسلام آباد(صباح نیوز)

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جیلوں میں قید انڈرٹرائل قیدیوں کی رہائی  کے فیصلوں کو کالعدم قراردے دیا۔

منگل کو  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ  اور جسٹس قاضی جسٹس محمد امین احمد  پر مشتمل  پانچ رکنی لارجر بینچ نے گذشتہ روز اسلا م آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے انڈرٹرائل قیدیوں کی رہائی کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے رہا  کئے گئے قیدیوں کو دوبارہ گرفتارکرنے کا حکم دیاہے۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ ان فیصلوں کی وجہ سے جن قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا ان کی دوبارہ گرفتاری کو یقینی بنایاجائے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے سنگین جرائم ،  نیب کیسز اور  انسداد منشیات کیسز میں دی گئی ضمانتیں بھی منسوخ کر دیں۔

عدالت نے قیدیوں کی رہائی کے حوالہ سے اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان کی تمام تجاویز منظور کر لی ہیں۔