پرائیویٹ اسپتالوں کا کرونا کے مریضوں کے لئے 20 فیصد بیڈز مختص کرنے سے انکار
ٹیسٹنگ کٹس، پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ اور دیگر وجوہات کی بنا پر کرونا کے مریضوں کا علاج نہیں کر سکتے۔مالکان

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں نے کرونا کے مریضوں کے لئے 20 فیصد بیڈز مختص کرنے سے انکار کردیا۔محکمہ صحت سندھ اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی کے اسپتالوں کو کرونا مریضوں کے لئے بیڈز مختص کرنے کی ہدایت کی تھی۔پرائیوٹ اسپتالوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے اسپتالوں میں دس فیصد بیڈز آئسولیشن اور دس فیصد بییڈز ٹریٹمنٹ کے لیے مختص کریں۔پرائیوٹ اسپتال مالکان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹنگ کٹس، پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ اور دیگر وجوہات کی بنا پر کرونا کے مریضوں کا علاج نہیں کر سکتے۔پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن نے وزیراعلی سندھ کو متبادل پلان دینے کامشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ پرائیوٹ ہسپتال ایکسپو  آئسولیشن سینٹر کے لیے وینٹی لیٹرز اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کر سکتے ہیں،