استنبول(صباح نیوز)

کورونا وائرس کی وجہ سے ترکی کے بیشتر صوبوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے  کے مطابق ترکی کے تقریباً 31 صوبوں میں کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا اور اس دوران کسی بھی شخص کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ۔ترکی میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک ہزار ایک سو سے بڑھ چکی ہے۔ترکی میں اس وقت ایک ہزار 626 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ 2 ہزار 900 سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور اموات ایک لاکھ 8 ہزار 800 سے زیادہ ہیں۔امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزارسے تجاوز کر گئی  ۔