وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جھاڑو لگانے والی ڈگری ہولڈر لڑکی کو ملازمت مل گئی
ڈی پی ایس وہاڑی میں طالبہ کو آفس جاب کے لئے تقررنامہ جاری کر دیا گیا
فرسودہ نظام میں قوم کی تعلیم یافتہ بیٹی روزی کے لئے سڑکوں پرآنے پر مجبور ہوئی
تعلیم یافتہ بیٹی کے ہاتھ میں جھاڑو دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار  کی ہدایت پر وہاڑی میں روزی کمانے کیلئے جھاڑودینے والی خاتون مہوش   کو ملازمت مل گئی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر مہوش کو سرکاری ملازمت مل گئی، ڈی پی ایس وہاڑی میں طالبہ کو آفس جاب کے لئے تقررنامہ جاری کر دیا گیا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارماسٹر ڈگری ہولڈر بے روزگارخاتون کی آواز بن گئے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے وہاڑی میں روزی کمانے کیلئے جھاڑودینے والی خاتون مہوش کے بارے میں شائع ہونے والی خبرکا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر مہوش کو سرکاری ملازمت مل گئی۔ڈی پی ایس وہاڑی میں طالبہ کو آفس جاب کے لئے تقررنامہ جاری کردیا گیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ مہوش جیسی ہونہار بیٹیاں قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ تعلیم یافتہ بیٹی کے ہاتھ میں جھاڑو دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا۔ عثمان بزادر نے کہا کہ فرسودہ نظام میں قوم کی تعلیم یافتہ بیٹی روزی کے لئے سڑکوں پرآنے پر مجبور ہوئی۔ ماضی کے حکمرانوں نے بوسیدہ نظام دے کرقوم پر ظلم کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت یہ نظام بدل رہی ہے ایسا نظام وضع کررہے ہیں جہاں مہوش جیسی تعلیم یافتہ بیٹیاں عزت سے روزی کما سکیں۔