اسلام آباد(صباح نیوز)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی کوششوں سے دنیا کو آگاہ کررہا ہوں، لائن آف کنٹرول  پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت کی دراندازی کے بے بنیاد الزامات خطرناک  ایجنڈے کا تسلسل ہیں ۔ بدھ کووزیراعظم نے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ آر ایس ایس اوربی جے پی اتحاد کی فاشسٹ پالیسیاں سنگین خطرات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک مزاحمت ہندوستانی قبضہ اور کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا براہ راست نتیجہ ہے۔بین الاقوامی برادری کو بھارت کی غیرزمہ دارانہ چالوں سے قبل جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے قبل مداخلت کرنا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ بھارتی جعلی آپریشن کے بہانے سے متعلق متنبہ کررہاہوں،بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ۔عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔ کشمیریوں کی تحریک مقامی اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف ہے،بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پردراندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں ،دراندازی کے حالیہ الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔