لاہور (صباح نیوز)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ لازمی پڑھانے کاحتمی پروگرام تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف امدادی سرگرمیوں کیلئے مدد کرنے والوں کیلئے گورنر ہائوس میں” وال آف ہیروز ”بنائی جائے گی ۔کوروناسے بچائو کیلئے حفاطتی اقدامات نہ ہونے سے ہونیوالی ہلاکتوں کے ذمہ دارہم سب22کروڑ عوام ہوں گے اس لیے ہمیں ہر صورت کسی بھی سانحہ سے بچنا ہوگا ۔پی ڈی این کے پلیٹ فارم سے ابتک300کروڑ روپے کا راشن غر یب خاندانوں میں فراہم کر چکے ہیں ۔پنجاب آب پاک اتھارٹی صوبے میں پینے کا غیر معیاری پانی فراہم کر نیوالی کمپنیوں کیخلاف جر مانے اورمالکان کو2سال تک سزا بھی دے سکے گی۔ وہ جمعرات کے روز گور نر ہائوس لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر نیاز احمد ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر بشریٰ متین سمیت یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کے بعد پاکستان کے دیگر صوبوں اور بیرون ممالک میں بھی قر آن پاک تر جمے کیساتھ پڑ ھانے کے پروگرام کا آغاز کیا جائیگا میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلر زکا بھی شکر یہ اداکر تاہوںجو قر آن پاک تر جمے کیساتھ پڑھانے کے پروگرام کیلئے بھر پور تعاون کر رہے ہیں جبکہ بعدازں گور نر پنجاب سے ملاقات کے دوران نامور بزنس میاں مصباح الر حمن اور نعمت کمپنی کے خالد غازی کی جانب سے ڈاکٹر ز کیلئے پی پی ایزکٹس،ماسک اور سینی ٹائزر سمیت5ملین روپے کا سامان گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے حوالے کر دیا ہے جبکہ گور نر پنجاب نے تحر یک انصاف کے مر کزی رکن عظیم الدین لکھوی اور سر کاری ڈاکٹرز کے وفد کو قصور کے ڈاکٹرز کیلئے 1ہزار سے زاید حفاظتی کٹس اور دیگر سامان دیا۔ اس موقعہ پر گفتگو اور میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بدقسمتی سے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد لوگ گھروں سے ایسے باہر نکل آئے ہیں جیسے کورونا کو فتح کرلیاہو اگر کورونا سے ہونیوالی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا تو اسکے ذمہ دارہم سب22کروڑ پاکستانی ہوں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے حکومت نے بہت اقدامات کئے پابندیوں میں نرمی معاشی بدحالی سے بچنے کیلئے کی ہے مگر میں فکر مند ہوں کہ کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیںاس لیے ہمارے پاس کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کے سواکوئی آپشن نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم ابتک گور نر ہائوس لاہور سے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کیساتھ ملکرکورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے 10لاکھ غر یب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں اور جب تک کورونا بحران موجود ہے ہم غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جا ری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ کورونا بحران کے دوران غر یب خاندانوں کی امداد سمیت کورونا کے خلاف جنگ میں 10ملین روپے سے زائد کے فنڈز دینے والوں کو خر اج تحسین پیش کرنے کیلئے گورنر ہائوس لاہور میں”وال آف کورونا ہیرز ”بنا ئی جائیگی اور ایسے افراد کو صدر اور وزیر اعظم تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیں گےـ