وزیراعظم کاصحافیوں کےمطالبات کا نوٹس،
فوری حل کرنےکی ہدایات جاری کردیں،
صحافیوں کاعیدکےروزوزیراعظم
ہاؤس کےباہر احتجاجی دھرنا موخر
وزارت اطلاعات کی دعوت پر آر آئی یوجے اور ربجا کےساتھ مذاکرات کامیاب،عید کےفوری بعد مطالبات کےحل کےلئےتمام اسٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق
آر آئی یوجے اور ربجا کو پی آئی او شہیرہ شاہد اور دیگر سنیئر حکام نے پی آئی ڈی میں مذاکرات کی دعوت دےکر وزیراعظم کےاحکامات بارےتفصیلی آگاہ کیا
وزیراعظم کو وفاقی کابینہ کےاجلاسوں میں وفاقی وزیر اطلاعات نےصحافیوں کے مسائل بارے تفصیلی بریف کیا ہے، پی آئی او
وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو میڈیا کو واجبات اور ورکز کو تنخواہوں کی ادائیگی،25 فیصد ریجنل کوٹہ بحالی کی ہدایت کردی ہے،
صحافتی تنظمیوں نےسینٹرلائزڈ میڈیا پالیسی کےخاتمےاورکلائنٹ میڈیاکی بحالی سمیت دیگرمطالبات بھی پیش کردئیے
آر آئی یوجے ، ربجا اور سنیئر صحافیوں نےآج عید کے روز وزیراعظم ہاؤس کے باہر مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیاتھا
اسلام آباد
آر آئی یوجے ، ربجا اور سنیئر صحافیوں نےآج عید کے روز وزیراعظم ہاؤس کے باہر مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا جس کے وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت اطلاعات نے صحافتی تنظیموں اور سنیئر صحافیوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی ،
پی آئی ڈی میں ہونے والے مذاکرات میں جرنلسٹ پینل کے سربراہ افضل بٹ ،آر آئی یوجے کےصدر عامر سجاد سید، جنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی ، ربجا کےصدر سردار شوکت محمود ، ربجا کے صدر نثار احمد ،نیشنل پریس کلب کےسابق صدر شکیل انجم ، کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد ملک ،رانا زاہد حسین، رازق محمود بھٹی ، چودھری قربان ،عامر بٹ ، عتیق خان،محمد پرویز ، نعیم قریشی اور دیگر نےشرکت کی۔
مذاکرات میں پی آئی او محترمہ شہیرہ شاہد اور وزارت کےسنیئر حکام نے بتایا کہ وزیراعظم نےصحافیوں کےمطالبات کا نوٹس لےلیا ہے اور ان مسائل کے جلد از جلدحل کرنےکی ہدایات جاری کردیں، پی آئی او نے بتایا ہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی صحافتی تنظمیوں کےمطالبات کےحوالے سے معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں اور ان کو حل کرنے کا عمل شروع ہوچکاہے ، انہوں نے کہاکہ آر آئی یوجے اور دیگر صحافتی تنظیموں کے تین مئی کو پارلے منٹ ہاؤس کےسامنے دھرنے میں کئے گئے مطالبات کے حل بارے اعلی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے عید سے قبل مالکان کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے واجبات کی چالیس کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کی گئی تاکہ صحافیوں اور ورکرز کے واجبات ادا کئے جاسکیں ، عید کے فوری بعد متعلقہ اداروں سے ورکرز کو تن خواہوں کی ادائیگی کی تفصیلی رپورٹ لی جائےگی ، پی آئی او نے دیگر تمام مطالبات پر عمل درآمد کے پراسیس پر بھی مذاکرات کے دوران صحافیوں کو اعتماد میں لیا ، انہوں نے کہاکہ حکومت صحافتی تنظیموں کو ساتھ لے کر چلے گی اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئےجائیں گے لہذا وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال واپس لےلیُ جائے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی اور آر آئی یوجے ربجا اور دیگر صحافتی تنظمیوں کےساتھ کامیاب مذاکرات کےبعد احتجاجی دھرنا موخر کرنے کا اعلان کردیاگیا اس موقع پر عید کےفوری بعد مطالبات کےحل کےلئےتمام اسٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق کیاگیا آر آئی یوجے اور ربجا نے عید کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیاہے۔