اسلام آباد:  پاکستان میں کورونا نے مزید 34 افراد کی جان لے لی، موذی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار ایک سو سڑسٹھ ہو گئی، سندھ میں کورونا سے متاثر بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، اکیس روز میں تعداد دو سو تریپن سے بڑھ کر سات سو اٹھاسی ہوگئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 1748 شہری کورونا سے متاثر ہوئے جس سے ملک بھر میں مریضوں کی تعداد چھپن ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا سے 22 ہزار 491 اور پنجاب میں 20 ہزار 77 افراد متاثر ہیں،

خیبرپختونخوا میں وبا نے سات ہزار 905، بلوچستان میں 3 ہزار 407 لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک ہزار 641،آزاد کشمیر میں 209، گلگت بلتستان میں619 لوگ وائرس کا شکار ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے متاثر بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، اکیس روز میں تعداد دو سو تریپن سے بڑھ کر سات سو اٹھاسی ہوگئی،
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کوورنا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شہری حکومت سے تعاون کریں، مرض پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کرنا ہوگا۔