راولپنڈی(صباح نیوز)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی سے ایٹمی  تجربات کیے ۔ پاکستان نے 28 مئی کو کم ازکم  دفاعی صلاحیت حاصل کرکے خطے میں طاقت  کا توازن بحال کیا ۔ یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ تصور سے حقیقت  کے سفر پر مسلح افواج  تمام سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتی ہے۔ سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک  کوششوں سے یہ سب ممکن ہوا۔