کولگام (ساوتھ ایشین وائر)
مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے وان پورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان آپریشن کے دوران ایک جھڑپ میں حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے دو مجاہدین شہید ہو گئے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی آر پی ایف، ایس او جی، آر آر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم کے دوران دو عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق یہ جھڑپ صبح7:10پر شروع ہوئی۔جس میں حزب المجاہدین کے دو مجاہدین شاکر رحمان اور پرواز پنڈت شہید ہو گئے۔
کولگام میں یہ تصادم ضلع کے منگام کے علاقے میں دو مجاہدین کی شہادت کے بعد سامنے آیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حکام نے کہا کہ راشٹریہ رائفلز ، ریاستی پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم جنوبی کشمیر کے کولگام کے علاقے وار پورہ میں آپریشن میں شامل تھی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے اور ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئیں۔
کولگام میں جھڑپ کے مقام کے قریب ہنگامے پھوٹ پڑے ۔ جہاں سرکاری فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے دو مظاہرین رئیس احمد ولد محمد اشرف اور یاسر حمید ولد عبد الحمید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔