نارووال(صباح نیوز)

مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں شہید افراد کے لواحقین ٹھوکریں کھا رہے ہیں حکومت نا لائقی ہی نہیں انسانی رویوں سے بھی محروم ہے نارروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسی سے ملک میں کورونا مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے دس کروڑ روپے کے ٹڈی دل اسپرے نہ کر کے بچت کی حکومت سنجیدہ ہوتی تو آٹھ سو ارب کی زرعی اجناس کو نقصان نہ ہوتا۔ٹڈی دل قدرتی آفت ہے اسے انٹری پوائنٹ پر تلف کیا جانا چاہیے تھا مطالبہ کرتا ہوں کہ ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چینی بحران سے عوام کی جیب پر تین سو ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا۔