ملک بھر میں کورونا کیسز    1 لاکھ 39 ہزار سے  متجاوز،  مزید81اموات سے جاںبحق افراد کی تعداد2632ہو گئی

51ہزار 735 مریض صحت یاب ،2827افراد کی حالت تشویشناک،  24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 546 ٹیسٹ کیے گئے

پنجاب 52601،سندھ 51518،خیبرپختونخوا17450،بلوچستان8028،اسلام آباد7934،آزادکشمیر میں  604افراد متاثر ہو چکے

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 6 ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد  1 لاکھ 39 ہزار 230 ہو گئی  ۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 81 افراد جان کی بازی ہار گئے  جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 632 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 51 ہزار 735 مریض صحت یاب ہو گئے۔  پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 52 ہزار 601 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا میں 17 ہزار 450، بلوچستان میں 8 ہزار 28، اسلام آباد میں 7 ہزار 934، آزادکشمیر میں 604 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 95  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 969 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 816، خیبر پختونخوا میں 661، اسلام آباد میں 75، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 83 اور آزاد کشمیر میں 12 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 546 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 68 ہزار 565 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔،2827افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔mk/ah

#/S