اسلام آباد (صباح نیوز)

ملک بھر میں کوروناوائرس کے وار جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 97مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد2729ہو گئی   جبکہ کوروناوائرس کے مزید 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق  ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے اور اس وقت ملک بھر میں کوروناوائرس کے 3144مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کوروناوائرس کے مریضوں اور انتقال کرنے والوں کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے، صوبہ  پنجاب میں کوروناووائرس کے کل کنفرم مریضوں کی تعداد54138ہے جن میں سے 17,710 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس  وقت صوبہ میں ایکٹو میریضوں کی تعداد35,397ہے جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے باعث1031مریض انتقال کر چکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔کوروناوائرس کے 53721مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، جبکہ ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد88,028ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)  کی جانب سے پیر کے روز کورواناوائرس کے تازہ  جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ایک دن میں کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق  سندھ میںکوروناوائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 53 ہزار 805ہے جبکہ صوبہ  میں اب تک کوروناوائرس کے 25,606مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں اس وقت ایکٹو کورو ناوائرس مریضوں کی تعداد27,368ہے جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے 831مریض انتقال کر چکے ہیں۔جبکہ خیبرپختونخوا میں اس وقت کنفرم کوروناوائرس کے مریضوں تعداد 18 ہزار13 ہے جن میں سے 4,539صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت صوبہ ایکٹو کروناوائرس مریضوں کی تعداد12,799ہے جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے 675مریض انتقال کر چکے ہیں۔جبکہ صوبہ  بلوچستان میں اس وقت تک کوروناوائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 8 ہزار 177ہے جن میں سے 2,859مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، جبکہ صوبہ میں ایکٹو مریضوںکی تعداد 5,233ہے جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے 85مریض انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد میں اب تک کوروناوائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد   8 ہزار 569ہے جن میں سے 2,037صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ایکٹو مریضوں کی تعداد6,454ہے جبکہ اسلام آباد میں کوروناوائس وائرس کے 78مریض انتقال کر چکے ہیں۔ آزادجموں و کشمیر میں اس وقت تک کوروناوائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 647 ہے جن میں سے 254صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ایکٹو مریضوں کی تعداد 380ہے جبکہ آزاد کشمیر میں کورواناوائرس کے باعث 13مریض انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان میں اس وقت تک کوروناوائرس کے کل کنفرم مریضوں کی تعداد ایک ہزار 129  ہے جن میں سے 716صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ایکٹو مریضوں کی تعداد 397ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے 16مریض انتقال کر چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 تک پہنچ گئی، کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کوروناوائرس کے 3144مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔