کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید 89جاں بحق ، تعدا 3590ہوگئی

مزید 4ہزار 471کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 81ہزار 88ہو گئی

71ہزار 458مریض صحت یاب،3219مریضوں کی حالت تشویشناک ،24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے

پنجاب 66943،سندھ 69628،خیبرپختونخوا21997،بلوچستان9475،اسلام آباد10912،آزادکشمیر  میں 845مریض ہو گئے

اسلام آباد(صباح نیوز)  پاکستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 89اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات3ہزار 590ہو گئیں جبکہ مزید 4ہزار 471کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 81ہزار 88ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک 66 ہزار 943 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 69 ہزار 628، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 997، بلوچستان میں 9 ہزار 475، اسلام آباد میں 10 ہزار 912، آزادکشمیر میں 845 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 288 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 435 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک  ہزار 89، خیبر پختونخوا میں 821، اسلام آباد میں 101، گلگت بلتستان میں 22، بلوچستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 20 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 11لاکھ 2 ہزار 162 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ 3219مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، کورونا سے متاثرہ 71 ہزار 458مریض صحت یاب ہو گئے ۔mk/nsr