پی آئی اے کااندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے یک طرفہ کرائے 12ہزار روپے بشمول ٹیکس کردیئے

کراچی(صباح نیوز)پی آئی اے نے اپنے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔پی آئی نے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے یک طرفہ کرائے 12ہزار روپے بشمول ٹیکس کردیئے۔اندرون ملک جانے والی پروازوں پر کم از کم یک طرفہ کرایہ 12ہزار روپے ہوگا  ۔ترجمان کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا  ہے ۔ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق  پیر  سے ہی گیا ہے ۔