محض بلڈ ریلیشن کے ایک انگوٹھے پر قومی شناختی کارڈ جا ر ی کر دیا جائے گا

ڈائریکٹر جنر ل نا درا سرگودھا ریجن نو ید جان صاحبزادہ نے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ بنا نے کے لئے غیر ضروری شرائط ختم کر دی گئی ہیں محض بلڈ ریلیشن کے ایک انگوٹھے پر قومی شناختی کارڈ جا ر ی کر دیا جائے گاجیلوں میں بند قید یو ں اور دور افتادہ علاقوں میں قومی شناختی کارڈ کے اجر اکے لئے خصو صی کانٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ سرگودھا پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ڈائریکٹر جنر ل نا درا نے کہا کہ نا درا نے نہ صرف اندرون ملک شناختی کارڈ کے اجر امیں جدید سہولیات فراہم کی ہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک ہم سے استفادہ کر رہے ہیں نائیجیر یا ، کینیا ، فجی ، بنگلہ دیش اور سو ڈا ن میں بھی ہمار ے پروگرام متعا ر ف کروائے گئے ۔انہو ںنے کہا کہ نا درا سنٹر ز پر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شنا ختی کارڈ کے اجرا کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے خواتین کے شنا ختی کا رڈ کے لئے خواتین کا عملہ ہی تعینات کر نے کی تر جیح ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ملک بھر میں ای سہولت پروگرام ، اسلحہ لائسنس پرو جیکٹ اور پنجاب میں اسلحہ لائسنس کی تجد ید نا د ر ا کے اہم اقدامات ہیں ۔