ایف بی آر میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے

ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے بارہ آفسران کو تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)نئے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر)میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے کردیے گئے۔ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے بارہ آفسران کو تبدیل کردیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو تبدیل کرکے ممبر ایس پی آر اینڈ ایس اور چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ چوہدری محمد طارق کو ممبر آئی آر پالیسی تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح ممبر ایڈمن ڈاکٹر فیض الہی میمن کو تبدیل کرکے ڈی جی خصوصی اقدامات کراچی، ممبر فیٹ بختیار محمد کا تبادلہ کرکے ممبر ایڈمن اور ممبر ایچ آر ایم عنبرین افتخار کو تبدیل کرکے ممبر ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن لگادیا گیا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ممبر اسٹریٹیجک پلاننگ ریفارمز اینڈ اسٹیٹسٹکس حافظ محمد علی کو تبدیل کرکے ممبر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر، ممبر ایف بی آر ڈاکٹر لبنی ایوب کا تبادلہ کرکے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ٹیکس آفس کوئٹہ اور چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ ڈاکٹر آفتاب امام کو تبدیل کرکے ڈی جی ریٹیل تعینات کردیا گیا۔چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ طارق مصطفی خان کو چیف کمشنر آئی آر ٹی او سیالکوٹ کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔اسی طرح ایس اے چیئرمین ایف بی آر و سیکریٹری ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ کو تبدیل کرکے کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی او اسلام آباد جبکہ چیف ایڈمن ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز نوید خالد خان کو ایس اے چیئرمین ایف بی آر و سیکریٹری ریونیو تعینات کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جاوید غنی نے گزشتہ ہفتے چیئرمین ایف بی آر کی اضافی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، جس کے بعد ان تبادلوں اور تقرریوں کو اہم پیش رفت تصور کیا جارہا ہے

#/S