حکومت پیٹرولیم 48.45 روپے میں،  ڈیزل 45.66 روپے ، کیروسین 41.11 اور لائٹ ڈیزل 42.62 روپے میں خرید رہی ہے ۔عمر ایوب خان

 اس وقت ڈیزل پر 51.41 روپے ٹیکس ، پیٹرول پر 47.86 روپے ، کیروسین پر 14.62 اور لائٹ ڈیزل پر 11.17 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے

سینٹ وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب

اسلام آباد (صباح نیوز)وزارت توانائی نے ایوان  بالا کو بتایا کہ حکومت پیٹرولیم 48.45 روپے میں،  ڈیزل 45.66 روپے ، کیروسین 41.11 اور لائٹ ڈیزل 42.62 روپے میں خرید رہی ہے ۔ اس وقت ڈیزل پر 51.41 روپے ٹیکس ، پیٹرول پر 47.86 روپے ، کیروسین پر 14.62 اور لائٹ ڈیزل پر 11.17 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ   پیٹرولیم لیوی کی مد میں سال 2017/18 میں 178 ارب روپے  اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2018/19 میں 206 ارب روپے وصول کئے گئے۔وزارت توانائی  کے مطابق  بتایا کہ سال 2013 سے 2018 کے دوران تیل اور گیس کی تلاش میں 561 کنوں کی کھدائی کی گئی۔ کھودے گئے 269 ایکسپلوریٹری کنوں میں 142 میں سے تیل اور گیس کے وسائل دریافت ہوئے۔ عمر ایوب  نے سینیٹ میں  جواب دیا  ہے کہ اس وقت ملک میں 23 ہزار میگاوٹ بجلی کی ترسیل کر رہے ہیں ۔ گزشتہ دور حکومت میں 18 ہزار میگاوٹ بجلی کی ترسیل کی جا رہی تھی ۔  اس وقت ملک میں بجلی کی کمی کا سامنا نہیں ۔ ملک میں بجلی کے طلب پوری کرنے پیداوار دستیاب ہے۔ اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا نہیں ۔ اس لئے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ۔ کے الیکٹرک کو معاہدے سے زیادہ گیس حکومت فراہم کر رہی ہے۔ گزشتہ روز آنے والے تیل کے بحری جہاز سے بھی انہیں اس سے تیل فراہم کیا گیا ۔ ملک میں 8 ہزار 880 فیڈرز میں سے 20 فیصد پر زیادہ نقصان کا سامنا ہے ۔ ملک میں اسی ہزار سے 1 لاکھ میگاوٹ تک مقامی سطح سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کریں گے ۔شیریں مزاری کا ایوان میں بیان دیا ہے کہ  بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی لگا رہے ہیں ۔ کابینہ نے اس سے متعلق بل کی منظوری دے  دی ہے