نئی دہلی فسادات میں مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، بھارتی کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف

رواں سال کے اوائل میں نئی دہلی میں ہونے والوں ہنگاموں میں پولیس مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ تحقیقاتی کمیشن

نئی دہلی(صباح نیوز)ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں ہونے والے فسادات میں مسلمانوں کے مکانات، دکانوں اور مذہبی مقامات کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا جبکہ انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنے رہے۔جرمن ٹی وی کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ایک تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں نئی دہلی میں ہونے والوں ہنگاموں میں پولیس مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔نئی دہلی حکومت کی جانب سے منظور کردہ شہریت ترمیمی قانون (CAA) خطے کے ممالک سے تعلق رکھنے والے چھ مذہبی گروپوں کو شہریت فراہم کرنے کے بارے میں ہے۔ ان مذہبی گروپوں میں مسلمان شامل نہیں ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون ‘مسلمانوں کے حوالے سے امتیازی ہے اور ملک کی سیکولر ساکھ کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔ اس قانون کی مخالفت میں پچھلے سال اور اس سال بھارت میں وسیع تر مظاہرے ہوئے۔ نئی دہلی میں کئی دہائیوں کے بد ترین مذہبی فسادات میں ترپن افراد ہلاک اور دو سو زخمی ہو گئے تھے، جن کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل تھی۔’دہلی مائنارٹیز کمیشن (DMC) کے مطابق فروری میں ہونے والے ان فسادات میں مسلمانوں کے مکانات، دکانوں اور دیگر اثاثہ جات کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ گیارہ مساجد، پانچ مدرسوں اور ایک اور عبادت گاہ اور ایک قبرستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس بارے میں ڈی ایم سی کی رپورٹ اسی ہفتے جاری کی گئی۔ رپورٹ میں لکھا ہے، ”انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے بظاہر احتجاج کو ختم کرنے کے لیے  وسیع پیمانے پر تشدد کا منصہ بنایا گیا۔ کمیشن نے واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ پولیس نے کئی واقعات میں مسلمانوں پر فرد جرم عائد کی حالاں کہ وہ سب سے زیادہ متاثرہ تھے۔نئی دہلی پولیس کے ترجمان انیل متل نے کمیشن کی رپورٹ میں شامل ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ پولیس نے منصفانہ انداز سے کام کیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدین کا ماننا ہے کہ ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی ‘ہندو پہلے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور شہریت ترمیمی قانون ملک کے ایک سو ستر ملین مسلمانوں کو مزید کنارے لگانے کی ہی ایک کوشش ہے۔ بی جے پی ان الزمات کو مسترد کرتی ہے۔’دہلی مائنارٹیز کمیشن (DMC) نے اپنی رپورٹ میں تیئس فروری کے فسادات میں بی جے پی کے چند سینئر ارکان پر بھی تشدد بھڑکانے کے الزامات لگائے