Stacks Of Sugar Sacks.macro.

اسلام آباد (سٹاف رپورٹ)

حکومت نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شوگرانکوائری  کمیشن کی رپورٹ کی  بنیاد  پر نیب، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، مسابقتی کمیشن  آف پاکستان اور تین صوبوں کو بھی خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)، قومی احتساب بیورو(نیب)، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) اور سکیورٹیز ایند ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو خطوط لکھے گئے ہیں اور تمام اداروں سے کہا گیا ہے کہ90روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں۔ تمام داروں کو شوگر کمیشن کی رپورٹ بھی ارسال کی گئی ہے اور تمام اداروں  کو ہدایات کی گئی ہیں کہ جو جو ان اداروں سے متعلقہ معاملات ہیں ا ن معاملات کی تحقیقات کریں اور90روز کے اندر حکومت کو رپورٹ دیں    کہ کیوں شوگر کارٹیل کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا اورچینی کی ذخیرہ اندوزی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی کی عدم فراہمی کی تحقیقات کا بھی کہا گیا ہے۔ کم قیمت پر گنا خرید کر زیادہ قیمت پر چینی بیچنے کے معاملہ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے اور اس معاملہ پر بھی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔