لاہور(سٹاف رپورٹ)- ہواوئے بین الاقوامی ٹیکنالوجی اور ایجادات کا سر فہرست ادارہ ہے، جس نے اب

Petal Search Widget متعارف کروا دیا ہے۔ Petal Search – Find Apps کی سہولت کے ذریعے ایسی ایپس کی تلاش آسان ترین ہے، جو ہواوئے ایپ گیلری کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہیں۔ یہ نئی سرچ ٹول ہواوئے کے صارفین کو دس لاکھ سے زائد ایپس تک رسائی کے لئے ایک اوپن گیٹ وے پیش کرتی ہے۔ تاکہ باآسانی ڈاؤن لوڈ کرکے ان ایپس کو فوری طور پر انسٹال کیا جا سکے۔
ہواوئے پاکستان کے کنٹری مینجر – سکاٹ ہوانگ نے کہا کہ: ہواوئے میں ہمارا عزم ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز اپنے صارفین کو فراہم کی جائیں۔ اب پیٹل سرچ ویجٹ سے – آپ باآسانی ایپلی کیشنز تلاش کر سکیں گے، کیونکہ یہ پیٹل سرچ انجن کی قوت سے مزیّن ہے۔ لہٰذا اب ہواؤے کے صارفین کو ایک نئے طریقے سے باآسانی اپنی ضروریات کے مطابق، اپنے فون میں،جدید ترین ایپس کی تلاش، جائزہ اور ڈاؤن لوڈ کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔
یہ سرچ ٹول ایک واحد حل پیش کرتی ہے، تاکہ آپ اپنی ضرویات کے مطابق تمام ایپس کو اپنے ہواوئے فون میں شامل کر سکیں۔ اس کے ذریعے آپ کو HBL، دراز، اے آر وائی نیوز، عسکری بینک، جیو نیوز، مائے زونگ، ہم ٹی وی، زمین، پاکستان ریلویز اور ایسی لاتعداد اہم ترین ایپلی کیشنز تک رسائی حاصل ہو گی۔جبکہ، ہر ہفتے سینکڑوں کی تعداد میں دیگر ضروری ایپس کا مسلسل اضافہ بھی کیا جا تا ہے۔
دس لاکھ ایپس تک رسائی: اب ہواوئے صارفین کے لئے اپنی ضرورت کی تمام ایپس، اپنے HMS ڈیوائسز میں شامل کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔
1) فون کلون: ایک آسان ترین سہولت ہے،جس کے ذریعے آپ چند آسان اقدام سے، اپنی ایپس، رابطوں، ڈیٹا، فائلوں اور تصاویر کو، اپنے پرانے اسمارٹ فون سے نئے سمارٹ فون میں منتقل کر سکتے ہیں۔
2) ایپ گیلری: ہواوئے کے آفیشل ایپ اسٹور کے بیالیس کروڑ سے زائد صارفین ہیں جو ہر ماہ باقائدگی سے اسے استعمال کرتے ہیں اور اس میں دستیاب ایپس کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس میں چار سطح پر مبنی تشخیصی نظام موجود ہے، تاکہ دستیاب ایپس کو محفوظ رکھا جائے، اور صارفین انہیں تحفظ کے ساتھ ڈاؤن لوڈ اور استعمال کر سکیں۔اب آسانی کے ساتھ اپنی ضروت کی ایپس تلاش کریں۔
3) پیٹل سرچ ویجٹ: ہواوئے کے صارفین تین طریقوں سے ایپس کی تلاش اور اپنے HMS ڈیوائسز پر ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں، ان میں سے ایک پیٹل سرچ ویجٹ ہے، دوسرا ایپ گیلری ہے اور تیسرا فون کلون ہے۔ اسے باآسانی اپنے فون کی ہوم اسکرین سے براہ راست استعمال کریں۔
تلاش کا ایک جدید ترین تجربہ: پیٹل سرچ انجن کی صلاحیتوں پر مبنی، پیٹل سرچ ویجٹ – فائنڈ ایپس اب تلاش کا ایک متبادل تجربہ پیش کررہا ہے۔، جو معلومات کو جمع کرکے نہایت درست اور متعلقہ نتائج پیش کرتا ہے، جو ہر صارف کی ضروریات کے مطابق ہے، تاکہ ہو اپنے اسمارٹ فون تجربات کے انتظام کو بالکل ذاتی انداز میں ڈہال سکیں۔
اب یہ سرچ ٹول متعدد ذرائع سے ایپس کی فہرستوں تک رسائی فراہم کرتی ہے اور ہمیشہ ان وسائل کی شناخت بھی پیش کرتی ہے۔ ہواوئے ایپ گیلری بھی اس ویجٹ میں مکمل طور پر مربوط ہے لہٰذا کوئی بھی ایپ، جو ایپ گیلری میں دستیاب ہے، وہ اس نئی ٹول کے ذریعے متعلقہ سرچ میں سرفہرست دکھائی دیتی ہے۔
عالمی سطح کے مقبول ترین سرچ انجنز کے اشتراک میں تخلیق کی گئی، پیٹل سرچ ویجٹ – فائنڈ ایپس، اب ہارڈ ویئر پر مبنی بہترین تحفظ اور حفاظتی ٹیکنالوجیز کو یکجا کرتی ہے۔ جب کہ اس میں پراؤیسی کے اعلیٰ ترین معیارات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جو کہ ان سرچ انجنز کے بنیادی پراؤیسی ڈیزائن پر مبنی ہیں۔ تاکہ ڈیٹا کے تحفظ اور ہواوئے صارفین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
دستیابی: پیٹل سرچ ویجٹ – فائنڈ ایپس اب چالیس سے زائد زبانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور 45 ممالک اور خطّوں میں دستیاب ہے۔ مستقبل میں اسے وسیع تر پیمانے پر پھیلانے کے منصوبے تیار ہیں۔تاکہ اور زیادہ ممالک میں اسے متعارف کروایا جائے۔یہ اب ایپ گیلری کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے – صرف Petal Search – Find Apps کا نام تلاش کریں اور اسے حاصل کر لیں۔
علاوہ ازیں: ہواوئے نووا 7i اسمارٹ فون اب سکائی گرے رنگ میں بھی دستیاب ہے اور اس عید کے موقع پر، اس کی نئی قیمت 41,999 روپئے ہے۔ لہٰذا، اب اپنا یہ جدید ترین اسمارٹ فون حاصل کریں اور ہواوئے کے اطمینان بخش تجربات تک رسائی حاصل کریں۔