اسلام آباد(سٹاف رپورٹ)

ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو نے لگی،مزید 27افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،اموات کی کل تعداد 5892تک پہنچ گئی،1063 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 276288ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 63 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 27 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 447 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 5 ہزار 892 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 513 مریض اب بھی  ہسپتا لوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیٹ ہیں، جن میں سے 1 ہزار 179 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 44 ہزار 883 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 19 ہزار 398 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وبا سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 172 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وبا کے اب تک 92 ہزار 452 مریض سامنے آئے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2ہزار 133 ہو گئیں۔خیبر پختو نخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 724 ہو چکی جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 186 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 963 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے  جبکہ 165 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں،کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 654 مریض اب تک رپورٹ ہوئے اور136 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 55 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 50 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 2 ہزار 42 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 256 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کل 19 لاکھ 31 ہزار 102 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔