اسلام آباد

پاکستان نے سیاسی نقشہ گوگل، یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ سیاسی نقشہ اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت بین الاقوامی فورمز پر بھجوایا جائیگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سیاسی نقشے میں عالمی قوانین، معاہدوں کی روشنی میں بیرونی حدبندی واضح کی گئی، پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھارتی دعوؤں کی نفی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے، اب پورے ملک کے تعلیمی اداروں کے نصاب سمیت ہر جگہ نئے جاری کردہ نقشے کا استعمال کیا جائے گا۔