اسلام آباد

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 782 نئے کیسزراور17 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 782 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ 17 متاثرین انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد 18 ہزار494 ہوگئی ہے جب کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 تک جا پہنچی ہے اورصحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 58 ہزار099 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار461 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 20 لاکھ 79 ہزار333 ٹیسٹ ہو چکے، ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 163 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار294 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار759 ہوگئی، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار سے زائد رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34432 ، بلوچستان میں تعداد 11821، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15182، آزاد جموں وکشمیر2124، گلگت میں 2287 ہوگئی۔