اسلام آباد(ویب ڈیسک )

پاکستان سٹیٹ آئل نے یورو 5پٹرول کی درآمد شروع کر دی، یورو فائیو پٹرول کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ جنوری 2021 تک یورو فائیو ڈیزل کی درآمد بھی شروع ہو جائے گی،ہفتہ کو ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے یورو فائیو پٹرول کی درآمد کے حوالے سے جاری بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل نے یورو 5 پٹرول کی درآمد شروع کر دی،بروقت یورو فائیو پٹرول درآمد وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر کی خصوصی ہدایت پر کی گئی، پی ایس او یورو 5 در آمد کرپہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے، پٹرولیم ڈویژن نے یورو 5 پٹرول اور ڈیزل درآمد کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر چکی ہے، توقع کرتے ہیں کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی یورو فائیو پٹرول کی درآمد شروع کر دے گئیں، جنوری 2021 تک یورو فائیو ڈیزل کی درآمد شروع کر دی جائے گی،  یورو فائیو پٹرول کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی، پٹرولیم ڈویژن یورو فائیو پٹرول کے لیے ٹیسٹنگ لیب پہلے سے ہی قائم کر چکی ہے،