لاہور: (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب دامن صاف تو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے، تمام امور قانون کے مطابق چلارہے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں، کردارکشی کے بجائے خرابیوں کی نشاندہی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑاصوبہ ہے یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھاہے، اوپر کی سطح پرتبدیلی آئی ہے، مخالفین کردارکشی کے بجائے خرابیوں کی نشاندہی کریں،غلط کام کیا نہ کسی کوکرنےدیں گے، جب دامن صاف ہے توڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔