بی آرٹی میں سفر کیلئے بلاول کو سفری کارڈ بنوا کر بھیج دیا ،شاہ محمد وزیر

بلاول بھٹو آئیں انہیں بی آرٹی کی سیر کرائیں گے اور مہمان نوازی بھی کریں گے

امید ہے سندھ حکومت بھی گرین بس کا ایک کارڈ مجھے بھی بھیجے گی

بی آر ٹی تیار ہے وزیر اعلی خیبرپختونخوا جیسے ہی سگنل دیں گے افتتاح کردیا جائے گا، وزیر ٹرانسپورٹ

پشاور(ویب ڈیسک )وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہ محمد وزیر نے کہا ہے کہ بی آر ٹی میں سفر کے لیے بلاول بھٹو کو سفری کارڈ بنوا کر بھیج دیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہ محمد وزیر نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بی آرٹی پر تنقید کررہے ہیں اس لیے ان کا سفری کارڈ بنوایا ہے۔شاہ محمد وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو آئیں انہیں بی آرٹی کی سیر کرائیں گے اور مہمان نوازی بھی کریں گے۔انہوں نے  کہا کہ بلاول بھٹو کو دکھائیں گے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کے لیے بی آر ٹی بنائی ہے، امید ہے سندھ حکومت بھی گرین بس کا ایک کارڈ مجھے بھی بھیجے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے کہا کہ بی آرٹی جون 2021 میں مکمل ہونا تھی ہم نے سال پہلے بنالی ہے جبکہ اپوزیشن سے بی آرٹی منصوبہ ہضم نہیں ہورہا۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی تیار ہے وزیر اعلی خیبرپختونخوا جیسے ہی سگنل دیں گے افتتاح کردیا جائے گا۔

#/S