کراچی/لاہور(ویب ڈیسک)

حکومت سندھ نے 14 اگست بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ سندھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلا ئوکم کرنے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔پاکستان میں 14اگست کے حوالے تیاریاں بھی عروج پر ہیں اور عوام میں کافی جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔ بازاروں میں سبز جھنڈیوں کی بہار ہے اور لوگ اپنے گھروں کو بھی سجا رہے ہیں۔ملک میں (کل)14 اگست بروز جمعہ کو پاکستان کا73واں یوم آزادی منایا جائے گا۔ دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوگا۔مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات ہوں گی۔ صدر اور وزیر اعظم قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کئے جائیں گے۔یوم آزادی مناتے ہوئے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا جائے گا۔