اسلام آباد(ویب ڈیسک)

بھارتی علاقے بنگلور میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی کے معاملے پر پاکستان نے گستاخی پر بنی سماجی میڈیا پوسٹ کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے گستاخانہ پوسٹ پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان کے مطابق اسلام کے خلاف گستاخانہ پوسٹ نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ایسی پوسٹ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو ظاہر کرتی ہے۔ بھاتری پولیس نے واقعات  کوروکنے کی بجائے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 3 مظاہرین کو ہلاک کیا۔ بھارت میں مذاہب کیخلاف بڑھتے جرائم آر ایس ایس ، بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ ایسے واقعات پر  پاکستان میں سول سوسائٹی کو شدید تشویش ہے۔ پاکستان کی سول سوسائٹی  بھارت میں اقلیتی مسلم برادری کیلئے انصاف کی اپیل کرتی ہے۔