پشاور(ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے پشاور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم (بی آر ٹی) کا افتتاح کرتے ہوئے کہاہے کہ  یہ پاکستان میں سب سے بہترین میٹرو بس کا منصوبہ ہے اس  سے پشاور میں ٹریفک  کے بہائو میں بہتری آئے گی اس سے پشاور کا سارا علاقہ  منسلک ہو جائے گا اور عام آدمی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں آسانی ہوگی۔ منصوبے کے افتتاح پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد خان اور کے پی کے کی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بی آر ٹی  سے پشاور میں ٹریفک کے بہائو میںبہتری آئے گی ۔ اس منصوبے سے پشاور کے تمام   علاقے منسلک ہو جائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ منصوبے کے آغاز پر مجھے اس منصوبے کے بارے میں تحفظات تھے پرویز خٹک کو خاص طورپر  خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ  انہوں نے ہمیشہ کہا کہ جب یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا تو  تب اس کی اہمیت کا علم ہوگا  پرویز خٹک درست کہتے تھے ہمارے تحفظات  غلط  نکلے  میٹرو کی27 کلو میٹر  ایریا  ہے لیکن اس کے ساتھ تقریباً 60 کلو میٹر فیڈر روٹس ہیں اس سے پشاور  کا سارہ علاقہ  منسلک ہو جائے گا۔ پشاور کے لئے یہ ایک ماڈرن  ٹرانسپورٹ سسٹم آگیا ہے ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم ترقی کا پہلا فیز ہوتا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جو کرایہ رکھا ہے یہ بالکل مناسب رکھا ہے اور عام آدمی کی پہنچ میں ہے۔ ہماری حکومت اور باقی حکومتوں میں فرق ہونا چاہیے کہ ہم جو بھی پروگرام کریں اس میں ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ عام آدمی کی زندگی کیسے بہتر ہوسکتی ہے ۔ 10 روپے سے 50 روپے  تک کرایہ ہر کوئی دے سکتا ہے اس سے عام آدمی کی زندگی میں بہت بڑا انقلاب آئے گا کہ وہ ایک جگہ سے  دوسری جگہ کام کاج کیلئے با آسانی  جاسکے گامجھے بڑی خوشی ہے کہ یہ منصوبہ عام آدمی کیلئے ایک نعمت بنے گا۔ عام آدمی کی زندگی میں بہتری حکومت کی اہم ترجیح  ہے اس سے طالب علموں  اور دیگر شہریوں  کو اپنے کام کی جگہ جانے میں آسانی ہوگی چونکہ یہ  پورے  پشاور شہر کو منسلک کررہی ہے اس سے صوبے کی فی کس آمدنی  بھی بڑھے گی اور خوشحالی بھی آئیگی۔ اچھے ٹرانسپورٹ سسٹم سے تبدیلی آئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری ترقیاتی عمل میں اہمیت کی حامل ہوتی ہے مجھے خوشی ہے کہ ہائبرڈ بسوں کے استعمال سے آلودگی میں کمی ہوگی۔ اس موقع پر گورنر شاہ فرمان ، وزیراعلیٰ  محمود خان ، وفاقی وزراء ، پرویز خٹک اور نور الحق قادری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعظم کو متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ پشاور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ٹریک کی کل لمبائی 27کلو میٹرہے۔  ابتدائی  طورپر 220 ایئرکنڈیشنڈ بسیں بی آر ٹی کوریڈور پر چلیں گی ۔ 30 اسٹیشنوں  کے علاوہ متصل روٹس کیلئے پانچ سڑکوں کا نیٹ ورک بنایا گیا ہے۔ بی آر ٹی کا فی سٹاپ کرایہ 10روپے جبکہ مکمل سفر 50روپے میں ہوگا۔ شہریوں کو وائی فائی  اورموبائل چارجنگ کی سہولت میسر ہوگی۔