پاکستانی معیشت کے لئے  ایک اورخوشخبری آگئی ،عمران خان

جولائی 2020 میں سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلاتِ زر 2768ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں

یہ ترسیلاتِ زر جون 2020کی نسبت 12.2%جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5% زیادہ ہیں،وزیر اعظم  کی ٹوئٹ

جولائی میں سعودی عرب سے 82 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 53.82 کروڑ ڈالر ترسیلات موصول ہوئیں،اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لئے  ایک اورخوشخبری آگئی ہے کہ جولائی 2020 میں سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلاتِ زر 2768ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جوملکی تاریخ میں 1 ماہ میں بھجوایاجانیوالا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔یہ ترسیلاتِ زر جون 2020کی نسبت 12.2%جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5% زیادہ ہیں۔ان خیالات کاا ظہاروزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات بھیجی ہیں۔ جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 2.76 ارب ڈالرز رہیں جو گزشتہ سال جولائی سے ترسیلات 36 فیصد اور رواں سال جون سے 12فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں سعودی عرب سے 82 کروڑ ڈالر بھیجے گئے اور متحدہ عرب امارات سے 53.82 کروڑ ڈالر ترسیلات موصول ہوئیں۔ برطانیہ سے جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 39 کروڑ ڈالر رہا اور امریکہ سے جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 25 کروڑ ڈالر رہا۔ZS

#/S