پنوعاقل (ویب ڈیسک)

پنوعاقل میں ذہنی مریض نے اپنی بھابی اور بھتیجوں سمیت گھر کے 10 افراد کو قتل کر دیا۔ مرنے والوں میں 6 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل کے کینٹ تھانے کی حدود میں ذہنی مریض عبدالوہاب انڈھڑ نے اپنے گھر کے 10 افراد جن میں 6 خواتین اور بچے شامل ہیں کو اس وقت تیز دھار آلے سے قتل کر دیا جب وہ سورہے تھے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں ملزم کی بھابھی، بھتیجیاں اور دیگر قریبی عزیز خواتین شامل ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ ایک ہی گھر میں 10 افراد کے قتل کی خبر پر علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔