سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے و فاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں، پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں،فواد چوہدری

حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ، خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی کی گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے و فاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی  نے  ملاقات کی ،  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں، پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں، حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ، خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے ۔  سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے گذشتہ روز وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اہم ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ تعلقات سعودی اور پاکستانی قوم کے مابین قائم ہیں پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے وفاقی وزیر  فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جاری منصوبوں کے بارے سعودی سفیر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نے فواد چوہدری کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اصلاحات لانے کی کاوشوں کو سراہا۔ فواد چوہدری نے سعودی کمپنیز کا پاکستان کے زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری پر زوردیا جس پر سعودی سفیر نے پاکستان کے ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔