قادیانیت دنیاکابدترین فتنہ ہے

فتنہ کوبے نقاب کرنایہ اکابرین ختم نبوت کا عظیم کارنامہ تھاـعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (ویب ڈیسک )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ٹاؤن شپ کے زیراہتمام ختم نبوت اجتماع جامع مسجد مدینہ میں معروف عالم دین مولانا حبیب الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجتماع میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا سمیع اللہ سمیت کئی اراکین نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہاکہ قادیانیت دنیاکابدترین فتنہ ہے اس فتنہ کوبے نقاب کرنایہ اکابرین ختم نبوت عظیم کارنامہ تھاختم نبوت کے آفاقی پیغام کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایاجائے گااور فتنہ قادیانیت کا تعاقب پوری قوت کے ساتھ کرتے رہیں گے ختم نبوت کا عقیدہ عالمگیر عقیدہ ہے یہ تمام فرقوںاورپارٹیوں کا مسئلہ ہے اس پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پرقادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردیاتھا عالم اسلام کی کوئی اتھارٹی بھی قادیانیوں کو مسلمان تسلیم نہیں کرتی ہے قادیانی اپنا کیس ہار چکے اور مسلمان اپنا کیس جیت چکے ہیں ۔ مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ٔختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اس عقیدے کے بغیر عقیدۂ توحید بھی نامکمل ہے ۔ 1953ء کے دس ہزار شہداء کے خون کی برکت سے 1974ء میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیا گیا۔ قادیانی اپنے مغربی آقاؤں کے اشارے پر آئین پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے 7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے کہا کہ ستمبر کے پورے مہینے میں یوم تحفظ ختم نبوت کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گااس عظیم فیصلہ کی یاد میں 6ستمبر کو مرکز ختم نبوت لاہور میں ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائیگی جس کی تیاری شروع ہوچکی ہے ۔