اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اپوزیشن کی اے پی سی کے ایجنڈے اور حکومت کیخلاف احتجاج اور جیل بھرو تحاریک چلانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اسمبلیوں سے استعفے دینے کے ساتھ عمران خان، عثمان بزدار اور اسد قیصرکیخلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشنز پر غور کیا گیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی قبل مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف سے رابطہ کرکے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی ۔ مولانا فضل الرحمان نے میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنمائوں نے اپوزیشن کی کثیرالجماعتی کانفرنس کے ایجنڈے اور تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکومت پر دبا ئو بڑھانے کے لئے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشنز پر غور کیا۔مولانا فضل الرحمان اور میاں نواز شریف کے درمیان تحریک انصاف حکومت کے خلاف پوری قوت کے ساتھ احتجاج اور جیل بھرو تحاریک چلانے کے معاملات پر مشاورت کی گئی، مسلم لیگ ن کے قائد نے مولانا فض الرحمان کی تجاویز سے اتفاق کیا۔