اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 444 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 15 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 798 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 864، سندھ میں ایک لاکھ 35 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 525، بلوچستان میں 14 ہزار 838، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 608، اسلام آباد میں 16 ہزار 324 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 310 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 33 لاکھ 44 ہزار 19 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 504 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 740 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 544 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 444 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 229، سندھ میں 2 ہزار 477، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 84 اور آزاد کشمیر میں 70 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔