اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے، تعداد 7 ہزار 797 ہو گئی جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 7 ہزار 831 تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 797 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 488 ، پنجاب میں98 ہزار 941 خیبرپختونخوا 37 ہزار 588 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 367، بلوچستان میں 14 ہزار 932 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 630 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 635 تعداد ہوگئی۔