اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے گلگت بلتستان کے انتخابات کے معاملہ  پر طلب اجلاس کا  اپوزیشن جماعتوں کا بائیکاٹ کا امکان

 اسپیکر اسد قیصر کو اس طرح کا اجلاس بلانے کاا ختیار نہیں ہے اپوزیشن

جے یو آئی کا بائیکاٹ کا فیصلہ  اور  دیگر جماعتوں سے رابطے شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے گلگت بلتستان کے انتخابات کے معاملہ  پر طلب اجلاس کا  اپوزیشن جماعتوں کا بائیکاٹ کا امکان ہے اپوزیشن نے واضح کیاہے کہ  اسپیکر اسد قیصر کو اس طرح کا اجلاس بلانے کاا ختیار نہیں ہے جے یو آئی نے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کردیے  ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس کل  پیر کو طلب  کیا ہے۔جمعیت علما اسلام (ف) کا گلگت بلتستان سے متعلقہ اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ  کیا ہے ۔گزشتہ شب جاری بیان کے مطابق  پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفورحیدری نے کہا ہے ہے کہ  اسپیکر اسد قیصر اس طرح کا اجلاس بلانے کا مجاز نہیں ہے ۔گلگت بلتستان کے انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہیئے۔  گلگت کے انتخابات میں بھی 25 جولائی 2018 کی تاریخ دوہرائی گئی تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہونگے، مولاناعبدالغفور حیدری  نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت کے انتخاب میں مداخلت کررہی ہے جس کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں، انھوں نے تصدیق کی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے گلگت بلتستان کے انتخابات کے معاملہ  پر اجلاس طلب کیا گیا ہے