واشنگٹن (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس کا شکار ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر نے کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاءکی خواہش کا اظہار کر کے امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کی ٹائم لائن دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کرسمس تک افغانستان میں بہادر امریکی مرد و خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکا نے 2021ء کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔