جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا کے فیصلے کے بعد صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا ،نیپرا

لاہور (ویب ڈیسک ) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83فی یونٹ مہنگی ہو گئی  ۔  نیپرا کے مطابق  ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی   کردی گئی، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی  ۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا   کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا ۔ نیپرا کے فیصلے کے بعد صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ممبر سندھ کا اختلافی نوٹ بھی سامنے آ گیا، رفیق شیخ  نے کہا  کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاور پلانٹ چلانے کا بوجھ صارفین پر ڈالا جارہا ہے، اداروں کی ناقص کارکردگی کا ملبہ صارفین پر نہیں گرانا چاہئے ۔