بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں

 بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ

  ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ  کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں  نیپرانے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق رواں ماہ سے صارفین کے بلوں پر ہو گا اور رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین بھی ہو گا یہ اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ادھراوگرا نے  اکتوبر کے لیے گھریلو اور کمرشل ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، رواں ماہ ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 60 روپے اور کمرشل  کی 200 روپے بڑھ گئی۔ ملک میں ایل پی جی کی  قیمت اضافے کے بعد  125  روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت میں دوسو روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق  ملکی کھپت کو پورا کرنے کے لئے ایک  لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی  درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ کردیا گیا تھا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر کی گئی تھی۔ ستمبر2020 میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 1 382.38 روپے تھی

#/S