کراچی (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نےکاروباری صورتحال کے تناظر میں پی ایس او کو نئی ٹیکنالوجیز خصوصا الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن اینڈ آٹومیشن کے قیام پر زور دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت پاکستا ن تو انائی کے شعبے میں ترقی اور جدت کو فروغ دینے کیلئے لچکدار کاروباری پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر اور سیکریٹری پیٹرولیم میاں اسد حیا الدین کے ہمراہ قومی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل کے دورہ کے موقع پر چیئر مین پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ ظفر السلام عثمانی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر سید محمد طحہ ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز سید جہانگیر علی شاہ اور کمپنی کی سینئر مینجمنٹ سے گفتگو اور ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

یاد رہے کہ PSO گزشتہ ماہ ہی اسلام آباد میں  اپنے پہلے الیکٹرک فللنگ سٹیشن کا افتتاح کر چکا ہے.