لاہور  (ویب ڈیسک)

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، قیمت 1800 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1931 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے بڑھ گئی۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1543 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 99623 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ چاندی اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85.74 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، اور نئی قیمت بالترتیب 1300 اور 1114.54 روپے ہو گئی ہے۔