اسلام آباد (ویب ڈیسک)

چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار ہو گئے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی کارکردگی سے مطمئن تھے، انہوں نے عاصم سلیم سے کام جاری رکھنے کا کہا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے جاری کردہ ٹویٹر پیغام کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ جنرل  (ر) عاصم سہم باجوہ نے اس سے قبل 3 ستمبر کو بھی اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کیا تھا جسے اس وقت عمران خان نے منظور نہیں کیا تھا۔