سری نگر میں حریت پسند کمانڈر سیف اللہ سمیت دو کشمیری نوجوان شہید
سری نگر کے نواحی علاقے رام باغ کے محاصرے اور تلاشی کے دوران شہادتیں
جنوبی کشمیر میں فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا

سری نگر(ویب ڈیسک ) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر میں حریت پسند کمانڈر سیف اللہ سمیت دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے  پیر کی صبح سری نگر کے نواحی علاقے رام باغ کا محاصرہ کر لیا تھا۔ محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دورا ن دو  نوجوان مارے گئے۔کے پی آئی کے مطابق  انسپکٹر جنرل آف پولیس ،کشمیر رینج وجے کمار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مارے جانے والوں میں  لشکر کمانڈر سیف اللہ شامل ہیں۔جنوبی کشمیر میں بھارتی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے ۔سوف شالی، کوکر ناگ اوراونتی پورہ کے ملنگ پورہ گاوں کو بھارتی فوج نے محاصرے میں لے کر کئی گھنٹوں تک تلاشی لی ۔دوران  محاصرہ کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی  رہی ۔ اگریکلچر فارم ملنگ پورہ اونتی پورہ کو محاصرے میں لے کر ایک وسیع الریض علاقے کو سیل کیا گیا  ۔