کوئٹہ (ویب ڈیسک)

کوئٹہ کی اسمنگلی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کی اسمنگلی روڈ پرواقع کڈنی سینٹر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر چھ افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی جبکہ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرم کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے جبکہ شواہد بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی دھماکے کے مقام کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔