عمران خان کی تقریر عمران خان کی تقریر ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی ، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، مریم نواز

عمران خان سے ہمارا مقابلہ ہی نہیں، نواز شریف نے انہیں تو مخاطب کیا ہی نہیں، نواز شریف نے کہا تھا یہ آپ کا کھیل نہیں

 گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ،وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں،حکومت کو چند دن میں سب کچھ دکھائی دینا شروع ہوجائے گا

ہم 2،2 بار گرفتار ہوئے ، کئی ماہ جیل میں رہے، اب کس بات کا خوف ہے؟ جو خوف تھا وہ بھی اب ختم ہو گیا ہے، کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان کی گزشتہ روز تقریر ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی ، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں،پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے، گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ، جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں،حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔اتوار کو پی دی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لئے لاہور سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز تقریر ایک ایسے ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، جسے بہت غصہ تھا، عمران خان سے ہمارا مقابلہ ہے ہی نہیں، نواز شریف نے انہیں تو مخاطب کیا ہی نہیں، نواز شریف نے کہا تھا یہ آپ کا کھیل نہیں، آپ اس کھیل سے باہر ہیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔وزیراعظم کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو عام جیلوں میں رکھے جانے کی بات پر مریم نواز نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جیلوں میں ہمیں بہت سہولیات دی گئیں تو وہ غلط ہے، ہمیں پہلے بھی عام جیلوں میں ہی رکھا گیا تھا، ہم 2،2 بار گرفتار ہوئے ، کئی ماہ جیل میں رہے، اب کس بات کا خوف ہے؟ جو خوف تھا وہ بھی اب ختم ہو گیا ہے، یہ دھمکیاں وہ کسی اور کو دیں۔رہنما(ن)لیگ کا کہنا تھا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے، حکومت کو ابھی کچھ نظر نہیں آرہا لیکن آئندہ چند روز میں سب کچھ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

#/S